قائد نواز شریف نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو ناقابل تسخیر بنایا،یاسر عدیل

قائد نواز شریف نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو ناقابل تسخیر بنایا،یاسر عدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر (مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ نے پاکستان کے ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کے 22 سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد نواز شریف کی جرات مندانہ قیادت نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو ناقابل تسخیر بنایا. یوم تکبیر اللہ کے شکر کے ساتھ قائد نواز شریف کی خداداد رقائدانہ صلاحیتوں کے اعتراف کا دن ہے. پاکستان مسلم لیگ(ن) وطن کی مٹی کے ساتھ عہد وفا نبھانے کی رسم کبھی ختم نہیں ہونے دے گی۔ قائد اعظم کا احسان اور قائد اعظم ثانی کا احسان رہتی دنیا تک عالم اسلام کا فخر رہے گا۔
. قوم کو اپنے محسن کے ساتھ کھڑا ہو کر جبر کی حکومت کے انتقامی اقدامات پر ناراضگی کا واضح ثبوت دینا ہوگا۔