بھارت کا جارحانہ طرز عمل خطے کے عمل اور استحکام کیلئے انتہائی خطرناک ہے

بھارت کا جارحانہ طرز عمل خطے کے عمل اور استحکام کیلئے انتہائی خطرناک ہے

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو نے چائنہ اور بھارت میں کشیدگی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کا جارحانہ طرز عمل خطے کے عمل اور استحکام کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔ بھارت کشمیر، نیپال اور چائنہ کے ساتھ آئے روز ظلم وستم کرکے انسانیت کی شرمناک مثالیں رقم کررہا ہے۔ لداخ چائنہ کا حصہ ہے جسے واپس لے کر چینی قوم نے اپنی دہائیوں کی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنا رکردیا ہے۔

چینی قوم نے ہمیشہ ہر مشکل اور بحران کا مقابلہ جرات ودلیری کے ساتھ کرکے تاریخ میں سنہرے لفظوں میں اپنانام لکھوایا ہے۔خطے میں بھارتی اجارہ داری کے مکروہ عزائم اور منصوبے میں کبھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچیں گے۔ چینی اور پاکستانی قوم دونوں محبت کے لازوال رشتے سے جڑی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -