مصنوعی مہنگا ئی کرنیوالے ملک و قوم کے د شمن ہیں، سمیرا ساہی

مصنوعی مہنگا ئی کرنیوالے ملک و قوم کے د شمن ہیں، سمیرا ساہی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ق) کی سنیئر مرکزی رہنما سمیرا ساہی نے کہاہے کہ مصنوعی مہنگا ئی کرنے والے دوکاندار ملک اور عوام کے د شمن ہیں۔ حکومت کورونا وبا ء سے جنگ لڑ رہی ہے دوسر ی طر ف سماج د شمنوں نے عوام کا جینا محال کررکھا ہے،کم آمدنی والے طبقوں کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت نے ملک سے غر بت خا تمہ کیلئے کمرکس لی ہے،حکومت معاشرے کے کمزور طبقوں کوبنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے معاونت فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سا بق حکمرانو ں کی کر پشن کے باعث ملک میں عا ر ضی مہنگا ئی ہو ئی مگراب عوام کو ر یلیف دینے کیلئے حکومت کی کو ششیں ر نگ لا رہی ہیں ان شا ء اللہ بہت جلد عوام کو مصنوعی مہنگا ئی اور مہنگا ئی کرنے والے نظر نہیں آ ئیں گے۔ مصنوعی مہنگا ئی کرنے والے دوکانداراپنا قبلہ در ست کر لیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -