حکومت کا لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ نہایت دانشمندانہ عمل ہے

  حکومت کا لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ نہایت دانشمندانہ عمل ہے

  

لاہور(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے جنرل سیکرٹری لالہ یاسر نصیر نے کہا ہے کہ حکومت کا لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ نہایت دانشمندانہ عمل ہے۔ طویل ترین لاک ڈاؤن سے غذائی قلت اور شدید معاشی بحران کے خطرات پید اہونا شروع ہوگئے تھے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تاجروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان حالات میں جب ہر طر ف کرونا وائرس کے خوف نے پنجے گاڑ ھ رکھے ہیں۔

ملک وقوم کو مشکلات سے بچانے اور اس وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومتی حفاظتی اقدامات و احتیاطی تدابیر پر عملدرا?مد کو یقینی بنائیں تاکہ وطن عزیز اس مہلک وبا کا شکار ہونے سے بچ سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -