جی سی یونیورسٹی کا ایم فل، ایم ایس کے داخلوں کا نیا شیڈول جاری

جی سی یونیورسٹی کا ایم فل، ایم ایس کے داخلوں کا نیا شیڈول جاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)جی سی یونیورسٹی لاہور نے ایم فل/ ایم ایس داخلوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے بتایا کہ یونیورسٹی نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق جی اے ٹی ٹیسٹ 15 اور 16 اگست کو ہوگا۔امیدوار 24 جولائی تک داخلے کیلئے درخواست جمع کروا سکیں گے۔یونیورسٹی درخواستیں پوسٹل سروسز کے ذریعے وصول کریگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -