شہباز تتلا کیس، پراسکیوشن کمیٹی کیس کے چالان کا جائزہ لے کر سیشن جج کو بھجوائے گی

شہباز تتلا کیس، پراسکیوشن کمیٹی کیس کے چالان کا جائزہ لے کر سیشن جج کو ...

  

لاہور(نامہ نگار)پراسیکیوشن کمیٹی شہباز تتلا قتل کیس میں ملوث سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کے خلاف مقدمہ کاچالان جائزہ لینے کے بعد سیشن جج لاہور کوارسال کرے گی۔پراسکیوشن کی 3رکنی کمیٹی تمام شواہد اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔ پولیس کی جانب سے ایس ایس پی مفخر عدیل کے خلاف چالان میں اعتراضات دورکرنے کے بعد دوبارہ جمع کروایا گیا تھا۔ مفخر عدیل اور شہباز تتلا کی گاڑیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج چالان کے ساتھ لف کی گئی ہے،جمع کروائے گئے چالان میں مفخر عدیل نے شہباز تتلا کی نعش کو جس گندے نالے میں پھینکا اس کی نشان دہی کے ساتھ ساتھ جس دکان سے تیراب خریدا اس کی نشان دہی بھی کی گئی ہے،تھانہ نصیر آباد پولیس کی جانب سے سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کے خلاف چالان جمع کروایاگیاہے، پراسکیوشن کی تین رکنی کمیٹی مقدمہ کے چالان کا حتمی جائزہ لینے کے بعد سیشن جج لاہور کو ارسال کرے گی۔

تتلا کیس

مزید :

صفحہ آخر -