خدا نے نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ایٹمی طاقت سے نوازا،پرویز ملک

خدا نے نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ایٹمی طاقت سے نوازا،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ پوری قوم بلکہ عالم اسلام مبارکباد کا مستحق ہے کہ آج کے دن اللہ تعالیٰ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ذریعے پاکستان اور اسلامی دنیا کو نہ صرف ایٹمی طاقت سے نواز ا۔ سیاسی مخالفین جتنا چاہیں دبا لیں رہتی دنیا تک پاکستان کے ساتھ ساتھ نواز شریف کا نام بھی زندہ رہے گا۔نیب نیازی گٹھ جوڑ کی عدالتوں میں ناکامی اب میڈیا ٹرائل میں تبدیل ہوگئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں لیگی رہنماؤں و کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ، رمضان صدیق بھٹی، میاں طارق،نذیر خان سواتی،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔