بھٹو شہید پاکستان میں ایٹمی ٹیکنالوجی لیکر آئے،قمر زمان کائرہ

بھٹو شہید پاکستان میں ایٹمی ٹیکنالوجی لیکر آئے،قمر زمان کائرہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ‘ جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد‘سنیئر نائب صدر اسلم گل‘ ملک عثمان سلیم اور اقلیتی رہنما ایڈون سہوترا نے یوم تکبیر کے حوالے سے کہا ہے کہ بھٹو شہید پاکستان میں ایٹمی ٹیکنالوجی لیکر آئے جبکہ ان کی بیٹی بے نظیر شہید نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی۔ آج ان باپ اور بیٹی کی عظیم کاوشوں کی وجہ سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز بھٹو شہید اور پیپلز پارٹی کو جاتا ہے کہ ان کی رات دن کی محنت کی وجہ سے پاکستان واحد ملک ہے جو کہ اسلامی ریاست ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ایٹمی طاقت بھی بنا۔

اور آج اسی وجہ سے پاکستان کا نام بھی ترقی پذیر ممالک میں شمار کیا جاتا ہے اگر بھٹو کو شہید نہ کیا جاتا تو آج پاکستان عالم اسلام کو لیڈ کررہا ہوتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -