لاہور ہائیکورٹ بار میں لیگی وکلاء کی جانب سے یوم تکبیر تقریب کا انعقاد

لاہور ہائیکورٹ بار میں لیگی وکلاء کی جانب سے یوم تکبیر تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما اورسابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان نے کہاہے کہ آج استحکام پاکستان کا دن ہے،پاکستان کی جانب کوئی میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا، حکمران میاں نواز شریف سے خوف زدہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکبیر کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ بارمیں لیگی وکلا ء کے ساتھ مل کر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،رانا ثنا ء اللہ نے مزید کہا کہ ایٹمی دھماکے نواز شریف نے کئے، اس لئے آج کے دن کو نہیں منایا جا رہاہے،میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پوری قوم دعا گو ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ٹڈی دل کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، گزشتہ 6 ماہ مین ٹدی دل سے متعلق کوئی پالیسی نہیں بنائی، اس موقع پر لاہورہائیکورٹ بار کے صدر سمیت دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
تکبیر

مزید :

صفحہ آخر -