طیارہ حادثہ، وزیر اعظم نے شہداء کے ورثاء کے غموں پر نمک پاشی کی،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر کراچی طیارہ حادثہ کے شہداء کے لواحقین کے گھروں میں جا کر انہیں دلا سہ دینے کی بجائے نتھیا گلی کی ٹھنڈی وادی میں گھوم پھر کر وزیراعظم عمران خان نے طیارہ حادثہ کے شہداء کے غموں پر نمک پاشی کی ہے اور اپنے اس عمل سے انہوں نے ثابت کیا ہے کہ ان کا عوام سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آج بے نظیر شہید زندہ ہوتیں تو وہ وزیر اعظم پاکستان ہونے کے ناطے ان کا دکھ درد محسوس کرکے عید ان کے گھروں میں جا کر ان کے لواحقین کے ساتھ مناتیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس واقعہ کی شفاف انکوائری کروائی جائے اور پائلٹ شہید سجاد گل کی روح کے ساتھ انصاف کیا جائے۔