صاف پانی کمپنی کیس، ملزمان کیخلاف نیب کو جلد ریفرنس دائر کرنیکا حکم

صاف پانی کمپنی کیس، ملزمان کیخلاف نیب کو جلد ریفرنس دائر کرنیکا حکم

  

لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے راہنماقمر اسلام راجہ سمیت 16ملزموں کے خلاف نیب کو جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 17 جون تک ملتوی کردی،احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت فاضل جج نے نیب کے پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ صاف پانی کمپنی کیس کا ریفرنس کب دائر کیا جائے گا؟جس پر نیب کے پراسکیوٹر نے عدالت کوبتایا کہ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس کو دائر کردیاجائے گا، عدالت میں قمر اسلام راجہ کے وکیل نے بتایا کہ قمر اسلام راجہ قرنطینہ ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے،فاضل جج نے قمراسلام راجہ کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا قمر اسلام راجہ کو کرونا وائرس ہوا ہے؟جس پر وکیل نے بتایا کہ کرونا نہیں ہوا ان کے رشتے دار کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

صاف پانی

مزید :

صفحہ آخر -