موٹر وے پر ٹیک اوے کی اجازت نہ دئے جانے پر توہین عدالت درخواست، اتھارٹی کو 4 جون تک جواب کیلئے مہلت

موٹر وے پر ٹیک اوے کی اجازت نہ دئے جانے پر توہین عدالت درخواست، اتھارٹی کو 4 ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرچیف آپریٹنگ آفیسر موٹروے کو 4 جون تک جواب کے لئے مہلت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست گزار راشد علی سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ حکومت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے موٹروے دکانداروں کو آن لائن ٹیک آوے کی اجازت دے رکھی ہے جبکہ موٹر وے حکام نے حکومتی نوٹیفیکیشن کی روشنی میں درخواست گزاروں کو ٹیک ا وے کی اجازت نہیں دی۔ اس سلسلے میں موٹر وے افسران کو درخواستیں دیں شنوائی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا،عدالت نے چیف آپریٹنگ آفیسر موٹر وے کو ٹیک ا وے کی اجازت کا حکم دیا تاہم عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔

اجازت

مزید :

صفحہ آخر -