(ن) لیگ محب وطن نہیں غداروں کا ٹو لہ ہے:ڈاکٹر شاہد صد یق

(ن) لیگ محب وطن نہیں غداروں کا ٹو لہ ہے:ڈاکٹر شاہد صد یق

  

لاہور (پ ر) تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ (ن) لیگ محب وطن نہیں غداروں کا ٹو لہ ہے،ایٹم بم کی بنیاد بھٹو نے رکھی‘بنایا سا ئنسدانو ں نے دھماکہ فو ج نے کرایا (ن) لیگ کہاں سے آ گئی؟۔ فو ج اور سا ئنسدانو ں کی محنت کو اپنے کھاتے ڈالتے ہوئے ن لیگ کو شرم آ نی چاہیے۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ مودی اوردیگر بھار تی حکمرانو ں سے شر یف فیملی کی ذاتی دو ستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے شر یفو ں کے گھر مودی آم کی پیٹیاں اور سا ڑھیاں بھیجا کر تا تھا آ ج ن لیگ والے کس منہ سے مودی کیخلا ف ایٹم بنانے کی با تیں کر تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شر یف فیملی نے اپنے دامادوں سسروں اوردیگر ر شتہ داروں کوملا کر خو ب ملک کو لو ٹا،ایٹم بم بنانے کیلئے پاک فوج اور سا ئنسدانو ں کی محنت کسی سے پو شیدہ نہیں ہے۔

ایٹم بم بنانے کا سہرا سائنسدانو ں اور پاک فوج کے سر ہے، ملکی دفا ع کو نا قا بل تسخیر بنانے والو ں کو ساری قوم کا سلام۔انہو ں نے کہاکہ (ن) کی قیاد ت منظر سے غا ئب ہے لیگی تر جمان مکمل طور پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ ان شا ء اللہ پی ٹی آئی حکومت کیخلاف ساز شیں کر نے والے منہ دیکھتے رہ جا ئیں گے اور حکومت پا نچ سا ل مکمل کر لے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -