علمائے کرام کی مولانا عبید الرحمن ضیاء کی وفات پر تعزیت

علمائے کرام کی مولانا عبید الرحمن ضیاء کی وفات پر تعزیت

  

لاہور(پ ر) ملک کے نامور عالم دین اور بے مثال خطیب مولانا عبیدالرحمن ضیاء آف کمالیہ کی وفات پرجامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عبیدالرحمن ضیاء کی تمام زندگی توحید و سنت کی اشاعت شرک و بدعت کے خاتمے اور خطابت کے ذریعہ عقائد و نظریات اور اصلاح معاشرہ کیلئے کوششیں اور جدوجہد تاریخ کا روشن حصہ ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کیلئے جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دُعا کی۔

دریں اثناء مولانا عبیدالرحمن ضیاء کی وفات پر عالمی اتحاد اہلسنت کے سربراہ مولانا محمد الیاس گھمن جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا سید فہیم الحسن تھانوی، مرکزی جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا میاں محمد اجمل قادری، مولانا سید چراغ الدین شاہ، مولانا احمد علی ثانی، پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل شیخ الحدیث مولانا زاید الراشدی اور مولانا پیر اسد اللہ فاروق نقشبندی سمیت دیگر علماء نے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عبید الرحمن ضیاء کی وفات بہت بڑا سانحہ ہے اور ملک ایک نامور خطیب سے محروم ہوگیا ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعاء کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -