رمضان شوگر ملز کے حصص رجسٹرڈ نہ کرنے کیخلاف دائردرخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے شریف فیملی کی رمضان شوگر ملز کے حصص رجسٹرڈ نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پرفریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا،جسٹس عائشہ اے ملک نے رمضان شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی،نیب کی جانب سے سید فیصل بخاری اور عاصم ممتاز پراسیکیوٹرز پیش ہوئے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ رمضان شوگر ملز کے خلاف کیسز نیب میں زیر التوا ء ہیں،رمضان شوگر ملز ریفرنس کی وجہ سے نیب نے تمام اثاثے منجمد کر رکھے ہیں، بینک سے قرض کے لئے شیئرز ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ کرانے کی درخواست کی، ایس ای سی پی نیب میں مقدمات ہونے کی وجہ شیئرز رجسٹرڈ نہیں کررہا۔
فیصلہ محفوظ