حکمران مہنگائی زدہ عوام کے زخموں پرنمک پاشی نہ کریں، مجاہد عبد الر سو ل

حکمران مہنگائی زدہ عوام کے زخموں پرنمک پاشی نہ کریں، مجاہد عبد الر سو ل

  

لاہور( پ ر) صدرسنی تحریک پنجا ب، رہنما اتحاد بین المسلمین، مذہبی سکالرعلامہ مجاہد عبد الر سو ل نے کہا ہے کہ حکمران مہنگائی زدہ عوام کے زخموں پرنمک پاشی نہ کریں، وفاقی وزراء کے احمقانہ بیانات قوم کے ساتھ سراسرسنگین مذاق ہیں جس کی ہم بھرپورمذمت کرتے ہیں، تاریخ کی بدترین حالیہ کمر توڑمہنگائی نے پاکستانی عوام کاجینامحال کردیا ہے۔ ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے علامہ شیر محمد مجتبا ئی، مفتی شفا قت ہمد می، مو لا نا سر فرار سیالو ی، قادری غضنفر سلطانی، مفتی محمد رمضان قادری،علامہ عبد الرو ف قادری، مفتی عبدالجلیل قادری،محمد شفیق قادری و دیگر سنی تحریک کے رہنما ؤ ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ہے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ آٹا،چینی کابحران اورآئے روزاشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کودووقت کی روٹی کمانامشکل بنادی ہے عوام دن رات نااہل حکمرانوں کو بددعائیں دے رہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت کے پا س عوام کیلئے کو ئی ایجنڈا نہیں ہر کام ڈ نڈ ے کے زور پر کرایا جا رہاہے جس کے باعث عوام میں موجودہ حکومت کیلئے نفر ت پیدا ہو چکی ہے۔ کورونا وائر س پر صر ف اور صر ف سیا ست کی جا رہی ہے سرکاری ہسپتا لو ں میں مر یض تڑپ رہے ہیں ان کا کو ئی حا ل پو چھنے والانہیں۔ انہو ں نے کہا کہ کاغذی کارروائیو ں میں کورونا مر ض پر اربو ں رو پے خر چ ہو چکے ہیں عملی میدان میں کارکر د گی صفر ہے۔ملک اور قوم کو لو ٹنے والا کو ئی بھی ہو روز قیامت اسے ضرور حسا ب وکتا ب دینا پڑے گا۔وہا ں کسی کی سفار ش چلے گی نہ کو ئی جھو ٹ بو ل سکے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -