(ن) لیگ کے دور میں چینی پر 26ارب کی سسبڈی دینا تشویشناک ہے، کامران سیف

(ن) لیگ کے دور میں چینی پر 26ارب کی سسبڈی دینا تشویشناک ہے، کامران سیف

  

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے چینی کی برآمد پر کمیشن کی رپورٹ میں ن لیگ کے دور حکومت میں چینی پر 26ارب کی سبسڈی دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگی دور میں چینی کی برآمد پرسبسڈی کے نام قومی خزانے سے26ارب روپے کی ادائیگی قومی دولت پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ن لیگی دور حکومت میں کس طرح قومی دولت لوٹی جاتی رہے ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے چینی پر ماضی اور موجودہ دور میں سبسڈی دیے جانے پر کارروائی اور مقدمات کے اندراج کا اعلان خوش آئند ہے۔

تاکہ مستقبل میں اس طرح کے اقدامات سے محفوظ رہا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ ن لیگ الزام تراشی اور میں نہ مانوں کی سیاست کو ترک کرے اور اپنے دور میں 26ارب روپے کی سبسڈی کے نام پر قومی دولت کے خرد برد کاحساب دے کہ ان کے دور میں کس نے کتنی قومی دولت سبسڈی کے نام پر ہتھیائی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -