8ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق، ممبران سندھ اسمبلی کیلئے ٹیسٹ لازمی قرار

  8ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق، ممبران سندھ اسمبلی کیلئے ٹیسٹ لازمی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)8ارکان میں کورونا کی تصدیق کے بعد ارکان سندھ اسمبلی کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا گیا،جبکہ سٹاف کے بھی ٹیسٹ ہوں گے،اس سلسلے میں ٹیمیں بنادی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ارکان سندھ اسمبلی کیلئے کورونا ٹیسٹ لازم قرار دیدیا گیا، اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے اراکین کولازمی کوروناٹیسٹ کرانا ہوگا، سندھ اسمبلی کا اجلاس3جون کو ہوگا۔اس سلسلے میں محکمہ صحت سندھ نے اراکین اسمبلی کے کوروناٹیسٹ کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدیں، اسمبلی سیکریٹریٹ کی درخواست پرٹیم متعلقہ شہروں میں ہی ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کرے گی۔سندھ اسمبلی کے سٹاف کے بھی کوروناٹیسٹ ہوں گے، حکومت واپوزیشن میں سندھ اسمبلی اجلاس میں کم تعداد میں ارکان کی شرکت پراتفاق کرلیا گیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے 60سال سے زائد عمر اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ارکان کو نہ آنے کا مشورہ دیا ہے۔واضح رہے گذشتہ روز سندھ اسمبلی کے دو اراکین سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جس پر انہوں نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا تھا، اس سے قبل ایم کیوایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔پیپلز پارٹی کے رکن ڈاکٹر سہرا ب سرکی اور لیاقت آسکانی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ صوبائی وزیر مرتضی بلوچ کرونا کی وجہ سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے اور رکن سندھ اسمبلی راناہمیر سنگھ کی دوسری کورونا رپورٹ منفی آگئی۔
ارکان ٹیسٹ لازمی

مزید :

صفحہ آخر -