گوگل کااپنے ملازمین کو 1000 ڈالر اضافی رقم دینے کا اعلان

    گوگل کااپنے ملازمین کو 1000 ڈالر اضافی رقم دینے کا اعلان

  

واشنگٹن (آن لائن)گوگل نے گھر سے کام کرنے والے اپنے ملازمین کو اضافی ایک ہزار ڈالر دینے کا اعلان کر دیا۔گوگل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے جو ملازمین گھروں سے کام کر رہے ہیں انہیں اضافی الاؤنس کے طور پر ایک ہزار ڈالر یا اس کے برابر ان کے ملک کی کرنسی دی جائے گی۔کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو فرنیچر اور دیگر سامان کی ضرورت رہی ہو گی اور رواں سال زیادہ تر ملازمین کو گھر سے ہی کام کرنا ہو گا۔ جس کی وجہ سے انہیں ضرورت کی چیزیں لینے کے لیے اضافی الاؤنس دیا جا رہا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں دفاتر کا کام گھروں سے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں گوگل نے بھی اپنے ملازمین کو مارچ میں گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی۔گوگل نے جولائی سے اپنے ملازمین کو دفتر بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 جولائی کو کمپنی الگ الگ شہروں میں 10 فیصد ملازمین کے ساتھ اپنے دفاتر میں کام شروع کر دے گی اور اگر معاملہ اسی طرح درست رہا تو ستمبر تک 30 فیصد ملازمین کو دفاتر میں بلا لیا جائے گا۔

گوگل

مزید :

صفحہ آخر -