مولانا فضل الرحمن کے قریبی دوست مولانا عبدالرحمن انتقال کرگئے

  مولانا فضل الرحمن کے قریبی دوست مولانا عبدالرحمن انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)جمعیت علما اسلام کے رہنما اور مولانا فضل الرحمن کے قریبی دوست مولانا عبدالرحمن انتقال کرگئے قائد جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمن نے اس موقع پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نہایت ہی دیرینہ، مخلص اور وفادار ساتھی ہم سے جدا ہوگئے ہیں انکی وفات ہمارے اوپر بجلی بن کر گری ہے مرحو م عبدالرحمن دارلعوم حقانیہ میں ہمارے ساتھی رہے ہیں دارلعوم حقانیہ میں مولانا عبدالرحمن جے ٹی آئی یونٹ کے صدر تھے اس دن کے بعد سے عبدالرحمن کے نام کے ساتھ صدر منسوب ہوگیا قدم قدم پر اورمشکل حالات میں بھی مولانا عبدالرحمن نے جمعیت کا پیغام گھر گھر پہنچایا، مولانا فضل الرحمن نے کہا اکثر اوقات مولانا عبدالرحمن میرے ساتھ اور میرے گھر پر ہی رہے دو تین سالوں سے وہ ایک مرض میں مبتلا ہوئے تمام احباب سے میں ذاتی طور پر درخواست کروں گا کہ وہ عبدالرحمن کیلئے خصوصی دعا کریں،اللہ صدر عبدالرحمن کے درجات بلند کریں، میری زندگی بھر کا رفیق آج جدا ہوگیا
مولانا عبدالرحمن

مزید :

صفحہ آخر -