وزیراعظم آزاد کشمیر کا شہباز شریف اورمریم نواز کو ٹیلیفون، پارٹی قائد کی صحت کے بارے میں دریافت کیا
مظفرآباد (آئی این پی)وزیراعظم ریاست جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کا صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اور مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف کو ٹیلیفونک رابطہ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے صدر مسلم لیگ ن سے ان کی صحت جبکہ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز سے قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کی۔محمد شہباز شریف اور مریم نواز نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے آزادکشمیر حکومت کے بروقت اقدامات پر وزیراعظم ریاست راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزادکشمیر میں میاں نوازشریف کے وژن کے مطابق کشمیری عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور مسلم لیگ ن اگلے ایک سال مزید ڈٹ کر عوامی خدمت کریگی تاکہ آئندہ انتخابات میں بھی دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو۔
راجہ فاروق حیدر