ن لیگ یوم تکبیر کو ہائی جیک کرنے کی ناکام کوشش کرتی ہے، شہباز گل

    ن لیگ یوم تکبیر کو ہائی جیک کرنے کی ناکام کوشش کرتی ہے، شہباز گل

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ پاکستان کو ناقابل تسخیر ایٹمی قوت بنانے کے پیچھے سائنسدانوں اور قومی اداروں کی سالہا سال کی محنت ہے، بدقسمتی سے ن لیگ یوم تکبیر کو ہائی جیک کرنے کی ناکام کوشش کرتی ہے۔ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ کی کرپٹ قیادت عدالت سے سند یافتہ چور ہے، ایسے کرپٹ اورخود غرض عناصر کو قومی پراجیکٹس کا کریڈٹ نہیں دیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی دھمکیوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کیے جبکہ لیگی قیادت کے بھارت کے ساتھ کاروباری مراسم تھے۔

شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -