حکومت کو طعنے دینے والے اپنی سزا خود تجویز کریں،مسرت جمشید چیمہ

  حکومت کو طعنے دینے والے اپنی سزا خود تجویز کریں،مسرت جمشید چیمہ

  

لاہور(این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشیدچیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ میں تقریب کاانعقاد انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہے،کیا تقریب کا انعقاد کرنیوالوں کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج نہیں ہوناچاہیے؟،شریف خاندان اپنے لئے فول پروف احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا،دوسروں کی پرواہ نہیں،نقاب شریف کو اپنی جان اتنی عزیز ہے کہ اجتماع منعقد کر کے خود ویڈیو لنک سے خطا ب کیا۔ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنی واہ واہ کیلئے رہنماؤں کیساتھ ساتھ،اراکین اسمبلی، رپورٹرز اورکیمرہ مینوں کی جانوں کوبھی خطرے میں ڈالا۔ پنجاب میں شادی کی تقریبا ت، اجتماعات پر پابندی ہے لیکن ماڈل ٹاؤن میں اسی طرز کا اجتماع منعقد کیا گیا،حکومت کو ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے طعنے دینے والے اپنی سزا خود تجویز کریں۔اگر حکومت نے لیگی منتظمین کیخلاف کارروائی کی تو اسے انتقامی کارروائی قرار دیدیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دوہر امعیار (ن) لیگ کی قیادت کا پرانا وطیرہ ہے،نقاب شریف کو اپنی جان اتنی عزیز ہے کہ اجتماع منعقد کر کے خود ویڈیو لنک سے خطاب کیا،نقاب شریف لندن سے مسیحا بن کر آئے تھے لیکن رہنماؤں،کارکنوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالدیا،ثابت ہو گیا کہ شریف خاندان کو اپنی جماعت کے رہنماؤں،کارکنان اور عوام سے کوئی سروکار نہیں۔انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان پر تو (ن) لیگ والوں نے کوئی تقریب منعقد نہیں کی لیکن یوم تکبیر کی انہیں بڑی فکر ہے۔

مسرت جمشید

مزید :

صفحہ آخر -