بھارت میں رام مندر کی تعمیر مسلمانوں سے مذہبی آزادی چھیننے کا شرمناک منصوبہ: چودھری سرور

بھارت میں رام مندر کی تعمیر مسلمانوں سے مذہبی آزادی چھیننے کا شرمناک منصوبہ: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بھارت میں بابر ی مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر مسلمانوں کو دیوارسے لگانے کی سازش قر ار دیتے ہوئے کہا کہ متنازعہ بھارتی اقدام بھارت میں بسنے والے مسلمانوں سے مذہبی آزادی چھیننے کا شر مناک منصوبہ ہے۔ بھارت اقلیتوں کیلئے غیر محفوظ ملک بن چکا ہے ہم پاکستان میں اقلیتوں کو قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق تمام حقوق اور مذہبی آزادی فراہم کر رہے ہیں۔دنیا کو بھارت میں اقلیتوں کیساتھ ہونیوالے مظالم پر خاموشی ختم کر کے سخت نوٹس لینا ہوگا۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں لندن سے آنیوالے مولانا ادریس احمد،تاجربرداری سے اکبر خان اور تحر یک انصاف کے میاں وحید سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پی آئی اے طیارہ حادثہ میں شہید ہونیوالے چیف ایگز یکٹو آفیسرا ربن یونٹ خالد شیر دل کے گھرجی او آر جاکر انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اورفاتحہ خوانی بھی کی۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم طیارہ حادثہ کے شہداء کے خاندانوں کیساتھ کھڑی ہے۔ گور نر ہاؤس میں مختلف وفود سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ نیویارک ٹائمز سمیت تما م عالمی میڈیا بھارت میں نر یندرمودی اور انکی حکومت کے اقلیتوں کے ساتھ مظالم اور ناانصافیوں کو بے نقاب کر رہا ہے اور کورونا کی آڑ میں بھارتی حکمرانوں نے اقلیتوں کو جس طر ح نشانہ بنایا وہ شر مناک ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -