اومنی گرو پ کے ملازمین کوکاشتکار ظاہر کیا گیا، ملزم ضمانت کے حق دار نہیں، نیب کی سپریم کورٹ میں اپیل

اومنی گرو پ کے ملازمین کوکاشتکار ظاہر کیا گیا، ملزم ضمانت کے حق دار نہیں، ...

  

اسلام آباد (این این آئی)اومنی گروپ کی جانب سے ملازمین کو کاشتکار ظاہر کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا،نیب نے مصطفی ذوالقرنین مجید سمیت 7 ملزموں کی ضمانت منسوخی کیلئے رجوع کر لیا۔ درخواست میں کہاگیاہے کہ ملزمان نے ملازمین کو گنے کا کاشتکار ظاہر کیا، کین کمشنر نے سبسڈی کی 72 کروڑ سے زائد رقم شوگر ملز کو ادا کی۔ درخواست کے مطابق سبسڈی کی تمام رقم ملزمان نے دوسرے اکاؤنٹس میں منتقل کی، ملزم داؤدی مورکاس سجاول ایگرو فارمز کا اکاؤنٹ چلاتا رہا۔ سجاول ایگرو فارمز کے اکاؤنٹ میں سبسڈی کے خردبرد کیے گئے 178 ملین جمع کرائے گئے، داؤدی مورکاس اور مصطفی ذوالقرنین مجید سمیت تمام ملزمان ضمانت کے حقدار نہیں۔درخواست میں کہاگیاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 30 مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

نیب اپیل

مزید :

صفحہ آخر -