آج سندھ میں دن 12تا3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن رہیگا

آج سندھ میں دن 12تا3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن رہیگا

  

کراچی (آئی این پی)حکومت سندھ نے واضح کردیا ہے کہ 31مئی تک لاک ڈاؤن برقرار رہے گا، آج جمعہ کو دوپہر12 سے 3 بجے تک سب بند رہے گا۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عدالت نے عید الفطر کیلئے نرمی کی تھی، کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، پہلے والا نوٹیفکیشن ہی برقرار ہے۔رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1103نئے کیسز رپو ر ٹ ہوئے جن میں 905صرف کراچی کے ہیں، اب تک کرونا سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 396 ہوچکی ہے۔وزیراعلی سندھ کہتے ہیں کیسز بڑھنا عوام کی بے احتیاطی کا نتیجہ ہے، افسوس سے بہتر ہے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔

سندھ لاک ڈاؤن

مزید :

صفحہ آخر -