امریکہ کینیڈا اور یورپ نے فیس ماسک کے آرڈر دیئے ہیں: عبد الرزاق داؤد
اسلام آباد (این این آئی)مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے کہا ہے کہ میری اطلاعات کے مطابق کچھ برآمد کنندگان کو امریکہ، کینیڈا اور یورپ سے فیس ماسک برآمد کرنے کے بڑے آرڈر ملے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عبدالرازق داؤدنے کہاکہ یہ ایک اہم پیشرفت ہے اور اس کامیابی پر میں ان برآمد کنندگان کو مبارکباد دیتا ہوں۔مختلف اور نئی برآمدات کی طرف جانا ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے جسے برآمد کنندگان نے اپنی کاوشوں سے حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ معلومات دوسروں تک اس مقصد سے پہنچا رہے ہیں کہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ دنیا کے مختلف حصوں سے مزید آرڈر حاصل کر سکیں۔
عبد الرزاق داؤد