شادی کے بعد بھی شوبز سر گرمیاں جاری ہیں،میگھا

شادی کے بعد بھی شوبز سر گرمیاں جاری ہیں،میگھا

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و گلوکارہ میگھا کا کہنا ہے کہ وہ خود کو اس حوالے سے بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں بہت زیادہ پیار کرنے والا شوہر ملا ہے جس نے میری زندگی میں پیارہی پیار بھر دیا ہے.میں سمجھتی ہوں کہ اچھا شوہر بھی اللہ کی ایک بڑی نعمت ہے اور اس کا جتنا بھی شکر کیا جائے وہ کم ہے.میگھانے کہا میں شادی کے بعد باقاعدگی سے کام کررہی ہوں جس میں مجھے شوہر کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کامیاب ازدواجی زندگی کی بنیاد اعتماد پر ہوتی ہے اور ہم دونوں ایک دوسرے پر مکمل اعتمادکرتے ہیں۔

کرتے ہیں۔میں سمجھتی ہوں کہ زندگی میں سمجھوتہ کرنا ہی سب سے بڑی بات ہے۔

مزید :

کلچر -