حکومت ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کرے، مایا علی

حکومت ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کرے، مایا علی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مایا علی ذخیرہ اندوزں او رمصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف پھٹ پڑیں۔ مایا علی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بھی بعض عناصر ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کر کے عوام کا استحصال کرنے سے باز نہیں آرہے جو انتہائی دکھ کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو لاک ڈاؤن سے پہلے دیہاڑی دار طبقے کی مشکلات کا ازالہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے تھے۔روزانہ اجرت پر کام کرنے والے آج اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی نہیں دے سکتے اور ان کے گھروں میں فاقے ہیں۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہر شہر میں مزدوروں کے اڈے پر جا کر انہیں راشن اور نقد امداد پہنچانے کے انتظامات کئے جائیں۔

۔ ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے اور موقع پر ہی سزا سنا کر سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جائے۔

مزید :

کلچر -