اچھے اور منفرد پراجیکٹ میں ضرور کام کرونگی،سوھنی

اچھے اور منفرد پراجیکٹ میں ضرور کام کرونگی،سوھنی

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ وپرفارمر سوھنی بلوچ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے گھر پر ہی زیادہ وقت گذر رہا۔اس وبا کے خاتمے کے بعد جب بھی مجھے کوئی اچھا اور منفرد پروجیکٹ آفر ہوگا میں ضرور کام کروں گی فارمولا فلموں کے باعث فلم انڈسٹری کی بربادی ہوئی اب فلمسا ز کونئے حالاتت کے مطابق ہی آگے بڑھنا ہوگا۔ سوھنی بلوچ ے کہا کہ اب ایک مرتبہ پھر سے معیاری فلمسازی اورجدید سینما گھروں کے باعث حالات میں بہتری کے آثارنمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔ جہاں تک بات میرے کام کرنے کی ہے تو میرا تعلق پاکستان سے ہے اور جب بھی مجھے کوئی اچھا اور منفرد پراجیکٹ آفر ہوگا میں ضرور کام کروں گی۔

مزید :

کلچر -