پی ٹی وی سے محبت کا رشتہ، بھلایا نہیں جاسکتا،سہیل اصغر

پی ٹی وی سے محبت کا رشتہ، بھلایا نہیں جاسکتا،سہیل اصغر

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار سہیل اصغر نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی وژن سے محبت کا رشتہ ہے جسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ سہیل اصغر نے کہا کہ یہ وہ ادارہ ہے جس نے مجھ سمیت بہت سے فنکاروں کو عزت اور مقام دیا اورہم آج جو کچھ بھی ہیں اس ادارے کی وجہ سے ہیں۔سہیل اصغر نے کہا کہ پاکستان ٹیلی وژن سے محبت کارشتہ ہے جسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ اس ادارے کے لئے میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں اور مجھے جب بھی بلایا جائے گا میں بغیر کچھ سوچے سمجھے دوڑا چلا آؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ قومی چینل کو دن دوگنی رات چو گنی ترقی عطا کرے۔

مزید :

کلچر -