نیب کا زیر سماعت مقدمات کی جلد شنوائی اور ضمانت پر رہا ملزموں کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ

نیب کا زیر سماعت مقدمات کی جلد شنوائی اور ضمانت پر رہا ملزموں کیخلاف عدالت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میگا کرپشن کیسز سے متعلق نیب ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس چیئرمین جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال کے زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں شریف خاندان، شاہد خاقان عباسی، فواد حسن فواد کے بارے اب تک کی تحقیقات پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں حمزہ شہباز، سلمان شہباز، حسن نواز، حسین نواز کے خلاف بھی اب تک کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، عمران الحق اور دیگر کے خلاف اب تک کی تحقیقات کا بھی جائزہ لیا گیا۔نیب اعلامیے میں بتایا گیا کہ 435آف شور کمپنیوں میں سیف اللہ برادران، علیم خان اور دیگر کے خلاف اب تک کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ کیپٹن صفدر، مہتاب عباسی، اکرم درانی اور دیگر کے خلاف اب تک کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ اجلاس میں آصف زرداری، عبدالغنی مجید، انور مجید اور دیگر کے خلاف تحقیقات پر بھی بریفنگ دی گئی۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اجلاس میں قوم کی لوٹی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کروانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں گندم اور شوگر سکینڈل کی تحقیقات پر بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ سندھ میں گندم کی چوری اور خردبرد کے مقدمات میں 10 ارب روپے کی ریکوری ہوئی۔چیئرمین نیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ضمانت پر رہا ملزمان کے خلاف عدالتوں میں اپیلیں دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ امیر مقام، کیپٹن (ر) صفدر، اکرم خان درانی کے کرپشن کیسز کی پیشرفت رپورٹ پر غور کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں،ہمارامقصد ملک کو کرپشن فری بنانا ہے۔دوسری جانب جعلی اکاؤنٹس کیس کے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کوآج عدالت میں طلب کر لیا گیا۔نیب ذرائع کے مطابق نواز شریف کی طلبی کا سمن ماڈل ٹاؤن اور جاتی امرا وصول کروایا گیا جبکہ آصف علی زرداری کی طلبی کا سمن زرداری ہاؤس ایف ایٹ اور نوابشاہ وصول کرایا گیا جبکہسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طلبی کا سمن گیلانی ہاؤس ملتان وصول کرایا گیا۔
نیب/فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -