کورونا سے بچنے کیلئے حکومت اور اپوزیشن ساتھ چلیں،حامد رنگیلا

کورونا سے بچنے کیلئے حکومت اور اپوزیشن ساتھ چلیں،حامد رنگیلا

  

لاہور(فلم رپورٹر)کامیڈین حامد رنگیلانے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے حکومت اور اپوزیشن کو مل کرچلنا ہوگا۔ یہ وقت ایک دوسرے کی مخالفت کرنے کا نہیں ہے۔حامد رنگیلا نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے ٹیکس کی ادائیگی ناگزیر ہے اور عوام ٹیکس قومی ذمہ داری سمجھ کر ادا کرے۔ ہم اپنے ملک پر تنقید تو کرتے ہیں لیکن یہ بھی سوچنا چاہیے کہ ملک صرف ٹیکس سے ہی ترقی کرسکتا ہے۔فلم انڈسٹری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں۔

نئے لوگ بہترین کام کررہے ہیں جبکہ پرانے لوگ ماضی سے ہی باہر نہیں نکل رہے۔انہیں چاہئے کہ نئے لوگوں سے مل کراستفادہ کریں۔

مزید :

کلچر -