وزیراعظم چینی سکینڈل تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے: شبلی فراز

  وزیراعظم چینی سکینڈل تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے: شبلی فراز

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز شوگر مافیا کے ڈیڈی ہیں، وزیراعظم مافیاز کو بے نقاب کریں گے اور چینی سکینڈل تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے، سابق حکمرانوں نے صرف اپنے کاروبار کے بارے میں سوچا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے آئی پی پیز کو 486 ارب روپے جاری کر کے لمبا ہاتھ مارا ہے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن وراثتی جماعتیں، کورونا پر سیاست کرنے والے اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، پانچ سال پورے کریں گے، جمعرات کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہے کہ 28 مئی کے دن پاکستان ایٹمی قوت بنا جس کے باعث ہم اپنے ملک کا دفاع موثر طریقے سے کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم کوئی کام کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ شوگر انکوائری رپورٹ عوام کے سامنے ہے جس میں ہر چیز صاف صاف لکھی ہوئی ہے، شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز شوگر مافیاز کے ڈیڈی بنے ہوئے تھے، وزیراعظم عمران خان مافیاز کو بے نقاب کریں گے اور شوگر انکوائری رپورٹ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، شبلی فراز نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ہمیشہ اپنے کاروبار کے بارے میں سوچا، عمران خان کسی رشتے دار کے بارے میں نہیں بلکہ ملک کے بارے میں سوچتے ہیں لیڈر کا کوئی کاروبار نہیں ہو گا تو ہی ملک کے بارے میں سوچے گا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن وراثتی پارٹیاں ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے کوئی بھی کام مفت میں نہیں کیا، مسلم لیگ ن کے دور میں آئی پی پیز کو 486 ارب روپے جاری کئے گئے، جس میں سے لمبی دیھاڑی لگائی گئی، مسلم لیگ ن والے سنگل نہیں لیتے بلکہ چھکے مارنے کے چکر میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف لندن سے سیاست کرنے آئے تھے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی چاہتے ہیں کہ ملک کی معیشت بالکل ٹھپ ہو جائے مسلم لیگ ن کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اس وقت ملک سے فرار ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کا بھی یہی مقصد ہے کہ ملکی معیشت بالکل بیٹھ جائے۔ شبلی فراز نے کہا کہ ایک طرف معیشت ہے جبکہ دوسری طرف انسانی جانیں ہیں، عوام کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے زمہ داری کا مظاہرہ کریں حکومت نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ معیشت تو چلے گی اور اس کے لئے قوائد و ضوابط واضح کر دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا کو سیاست کا رنگ دینے والے اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں پیپلزپارٹی نے کورونا وائرس کے آڑ میں سیاست کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایم سی او سی کے اجلاس میں ہر معاملے پر اتفاق کرتے ہیں جبکہ بعد میں میڈیا پر آکر سیاست کرتے ہیں، ہم پورے ملک کی طرح سندھ کو بھی ایک ہی آنکھ سے دیکھتے ہیں حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے تحریک انصاف کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

شبلی فراز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کو آج کے دن ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا، ہماری ایٹمی قوت عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن ہے۔وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا قومی وقار اور سالمیت ہمارے لیے سب سے مقدم ہے، قوم ملکی دفاع اور ترقی کیلئے ایک ہے، مریم نواز ایٹمی قوت بنانیوالوں کی محنت کو اپنے خاندان سے نہ جوڑیں، کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر ہر بار میدان سے بھاگنے والوں سے قوم آگاہ ہے۔سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا جو اپنے بیانیے سے وفا نہ کرسکے وہ عوام سے کیا وفا کریں گے؟ آپ کی قیادت کی وفا مٹی سے نہیں پیسے سے رہی، ان وفاؤں کی تصاویر ایون فیلڈ و دیگر جائیدادوں کی صورت نظر آتی ہیں۔

وزیر اطلاعات

مزید :

صفحہ اول -