بجٹ 12جون کو پیش ہو گا، کورونا وائرس کے باعث ترجیحات تبدیل، اہداف کم رکھنے کا فیصلہ

  بجٹ 12جون کو پیش ہو گا، کورونا وائرس کے باعث ترجیحات تبدیل، اہداف کم رکھنے ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مالی سال2020-21 کا بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا، کورونا وائرس کے باعث تمام اہداف کم رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ کے حجم میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے کورونا وائرس کے باعث بجٹ ترجیحات تبدیل کی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور دیگر امدادی اداروں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے، ترقیاتی بجٹ میں کورونا سمیت صحت عامہ سے متعلق اور ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے منصوبے بھی ترجیحات میں شامل ہیں۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث تمام اہداف کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ سال ایف بی آر کیلئے 51 سو ارب روپے کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اہداف حاصل کرنے کیلئے ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے گا، آئندہ مالی سال کے دوران برآمدات کو بڑھانے کا ہدف رکھا جائے گا، بجٹ میں برآمدات کیلئے 26 ارب ڈالر ہدف کی تجویز زیر غورہے۔

مزید :

صفحہ اول -