پاکستان سمیت پوری دنیاوباء کی لپیٹ میں،افشین اشرف

پاکستان سمیت پوری دنیاوباء کی لپیٹ میں،افشین اشرف

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ افشین اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے ہر کوئی اس موذی وبا کے باعث پریشان ہے۔پاکستانی قوم کو اس وبا سے نجات حاصل کرنے کیلئے بے پناہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔میری تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اپنے اختلافات بھلا کر کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے سنجیدگی سے کام کریں۔ پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے جس سے بہت سے لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت کسی بھی قوم کا ورثہ اور اس کی پہچان ہوتی ہے اگر ہم نے اسے پس پشت نہ ڈالا تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔

افشین اشرف نے کہا کہ خوش قسمتی سے پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ آج بھی اپنا معیار بر قرار رکھے ہوئے ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ سینئر اور تجربہ کار لوگ آج بھی ٹی وی کے ساتھ وابستہ ہیں اور نئے آنے والے ان سے استفادہ کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -