چین سے سرحدی تنازع، بھارت نے بھی ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش مسترد کردی

چین سے سرحدی تنازع، بھارت نے بھی ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش مسترد کردی

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے چین کیساتھ سرحدی تنازع پر امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش یہ کہہ مسترد کردی کہ وہ مذکورہ معاملے پر بیجنگ کیساتھ ’مسئلے کے حل‘ کیلئے کوشاں ہے۔واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش اس وقت سامنے آئی جب بھارتی دفاعی ذرائع نے بتایا کہ سیکڑوں چینی فوج 3 ہزار 500 کلو میٹر لمبی سرحد کیساتھ متنازع زون میں داخل ہوگئی۔خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ امور کے ترجمان انوراگ سریواستو سے میڈیا بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ’ہم اس مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کیلئے چین کیساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔انوراگ سریواستو نے مزید کہا کہ ہمارے فوجیوں نے انتہائی ذمہ دارانہ انداز کیساتھ بارڈر مینجمنٹ کے امور سنبھالے۔ترجمان وزارت خارجہ امور نے کہا کہ ’بھارت، چین کیساتھ سرحدی علاقوں میں امن و سکون کی بحالی کے مقصد کیلئے پرعزم ہے، اس کیساتھ ہی ہم بھارت کی خودمختاری اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے اپنے عزم پر قائم ہیں۔

پیشکش مسترد

مزید :

صفحہ اول -