قوم جلد کرونا وائرس سے نجات حاصل کرلیگی،،غفار لہری

قوم جلد کرونا وائرس سے نجات حاصل کرلیگی،،غفار لہری

  

لاہور (فلم رپورٹر)کامیڈین غفار لہری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں،سب کو اس سے لڑ کر ہرانا ہے۔ فنکار عوام کو اپنے ویڈیو پیغامات کے ذریعے آگاہی دے رہے ہیں۔کرونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا میں تباہی مچا دی ہے۔غفار لہری نے کہا کہ ہمارے ملک میں نوجوان فنکاروں کو صلاحیت کے اظہار کیلئے بہت کم مواقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو بالی ووڈ میں برابری کی سطح پر کام کرنے کا معاہدہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے کافی عرصے سے ہمارے فنکار بالی ووڈکی ضرورت بنے ہیں اور خاص طور پر ہمارے گلوکاروں نے بھارت میں اپنی صلاحیتوں کا سکہ منوایا ہے مگر ہمارے اداکاروں کو وہ مقام اور درجہ نہیں دیا جاتا اور نہ ہی انہیں فلم میں اس طرح ہائی لائٹ کیا جاتا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کی عزت کی جائے۔

مزید :

کلچر -