کراچی کے فلمسازانڈسٹری کی بحالی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں،نشو بیگم

کراچی کے فلمسازانڈسٹری کی بحالی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں،نشو بیگم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ نشو بیگم نے کہا ہے کہ جب تک تسلسل کے ساتھ لاہور سے فلمسازی کا سلسلہ شروع نہیں ہو گا اس وقت تک فلم انڈسٹری کی بحالی میں مشکلات درپیش رہیں گی،کراچی سے فلموں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد فلم بینوں کو اچھی فلمیں دیکھنے کو ملی ہیں لیکن لاہور کی فلم انڈسٹری کو بھی دوبارہ فعال کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے کراچی کے فلمساز اپنا کردار ادا کررہے ہیں لیکن ضروری ہے کہ لاہور سے بھی فلمسازی کا باقاعدگی سے آغاز ہو اور یہاں بھی تسلسل کے ساتھ فلمیں بنیں۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ لاہور کی فلم انڈسٹری دوبارہ اسی طرح ترقی کرے جس طرح آج سے تین سے چار دہائیاں پہلے تھی اور اس حوالے سے کسی فرد واحد نے نہیں بلکہ انڈسٹری سے منسلک تمام لوگ مل کر لائحہ عمل مرتب کریں اور سرمایہ کاری لانے کیلئے ملاقاتیں کی جائیں تاکہ پورے ملک میں فلم انڈسٹری کو فروغ ملے ۔

مزید :

کلچر -