جلد فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی،ارباز خان

جلد فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی،ارباز خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکار ارباز خان نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گی۔ ارباز خان نے کہا فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ محنت کررہے ہیں۔کرونا وائرس کی وجہ سے شوبز سے وابستہ چھوٹا طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہے۔ارباز خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑی ہوجائے گی۔ ارباز خان نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کل فلم انڈسٹری بحران سے نکلنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے تاہم ابھی سنہرے دور کی واپسی کیلئے بہت محنت کی ضرورت ہے۔

مزید :

کلچر -