ملک کو ایٹمی قوت بنانیوالے سائنسدان، انجینئر ز ہمار ا فخر، سلام پیش کرتے ہیں: ترجمان پا ک فوج

      ملک کو ایٹمی قوت بنانیوالے سائنسدان، انجینئر ز ہمار ا فخر، سلام پیش ...

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے ”یوم تکبیر“ کے موقع پر اپنے پیغام میں مسلح افواج کی جانب سے تمام سائنسدانوں اور انجیئنرز کو سلام پیش کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے لکھا کہ پاکستان نے 28 مئی 1998ء کو کامیابی کیساتھ خطے میں طاقت کے توازن کو بحال کیا، یہ سب سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک کوششوں سے ممکن ہوا۔ نیوکلیئر ڈیٹرنس کے حصول کو ممکن بنانے والے تمام افراد انجینئرز اور خاص طور پر سائنسدانوں کو مسلح افواج سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے اس تصور کو حقیقت کا روپ دیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا۔

مزید :

صفحہ اول -