کراچی میں تباہ طیارہ کے ملبہ سے برآمد کروڑوں کی کرنسی کے 3دعویدار سامنے آگئے

کراچی میں تباہ طیارہ کے ملبہ سے برآمد کروڑوں کی کرنسی کے 3دعویدار سامنے آگئے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں لینڈنگ سے قبل آبادی پر گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے طیارہ کے ملبہ سے برآمدبیگوں میں بھری 3کروڑ سے زائد ملکی اورغیر ملکی کرنسی کے 3دعویدار بھی سامنے آگئے ہیں۔پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی فلائٹ سے رقم کی منتقلی کی ائیرلائن کے پاس کوئی اطلاع نہیں تھی، کسی مسافرنے کوئی اضافی سیٹ بھی نہیں خریدی تھی تاہم بھاری رقم کے 3 دعویدار اب تک سامنے آچکے ہیں۔

دعویدار

مزید :

صفحہ اول -