کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ماسک کا استعما ل لازمی قرار دینے کا فیصلہ، سفارشا ت تیار

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ماسک کا استعما ل لازمی قرار دینے کا فیصلہ، ...

  

لاہور(لیاقت کھرل)کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ماسک پہننا لازمی قراردینے کا فیصلہ کر لیا گیا،محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے 12نکات پر مبنی سفارشات تیارکر لیں جو منظوری کیلئے وزیر اعلی پنجاب کو بھجوائی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق ماسک پہننے کے حوالے سے مانیٹرنگ کا طریقہ کار وضح کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں ٹائیگرز فورس کو ذمہ داری سونپے جانے کا قوی امکان ہے جبکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو کارروائی کیلئے بااختیار بنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ماسک لازمی پہننے کے حوالے سے سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیلئے مقدمات درج کرنے کی بھی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق نئے ایس او پی کے تحت مسافر بس یا ٹرین میں ماسک پہنے بغیر سفر نہیں کر سکے گا۔اس حوالے سے محکمہ داخلہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک پہلا ہتھیار ہے لہٰذااس حوالے مسودہ تیار کر لیا گیا جو وزیر اعلی پنجاب کو منظوری کیلئے جلد بھجوایاجائیگا۔

سفارشات تیار

مزید :

صفحہ اول -