28 مئی قوم کی بہادری کی علامت کادن،ڈاکٹر عبدالقدیر خان
لاہور (آن لائن) ایٹمی سائنسدان محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہاہے کہ 28 مئی پاکستانی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے، اس دن ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا۔پاکستان ایک ایٹمی قوت کے طور پر دنیا کے سامنے آیا۔ 28مئی کو پوری دنیا نے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر کا نعرہ سنا۔ یوم تکبیر قوم کی بہادری کی علامت کادن ہے، اس دن ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا۔پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا، 28 مئی پاکستانیوں کے لئے اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر بجالانے کا دن ہے۔ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ میں یوم تکبیر کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کی صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر شوکت ورک نے کی۔تقریب میں یوم تکبیر کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ایٹم بم بنانے کا تمام کام کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری میں ہوا۔ جہاں میں نے اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر ایٹم بم بنایا۔ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے بعد اب سماجی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہوں۔ اپنی تمام زندگی رفاعی کاموں کے لئے وقف کر دی ہے۔
علامت کادن