احتیاطی تدابیر کیساتھ سٹیج ڈرامے شروع کرنیکی اجازت دی جائے،فنکار

احتیاطی تدابیر کیساتھ سٹیج ڈرامے شروع کرنیکی اجازت دی جائے،فنکار

  

لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر ارشد چوہدری،قیصر ثناء اللہ خان،کامیڈین نسیم وکی،افتخار ٹھاکر،سردار کمال،امانت چن،آصف اقبال،شہزاد چیئرمین،قیصرپیاء،شاہد خان،طاہر انجم،سرفراز وکی،سیف گوارائیہ،برجوراحیل وارثی،اعجاز حیدر،لکی ڈیئر،عقیل حیدر،اسد مکھڑا،ثاقی خان سمیت تھیٹر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پریس کانفرنس کے دوران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آج سے تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ سٹیج ڈراموں کو دوبارہ پیش کرنے کی اجازت دے۔اس موقع پر قیصر ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہم تھیٹر والے حکومت کی جانب سے ملنی والی اجازت کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھائیں گے۔حکومت فوری طور پر ہمارے مطالبات کو تسلیم کرے تاکہ چھوٹے فنکاروں اور تکنیک کاروں کو بھوک سے بچایا جا سکے۔کامیڈین نسیم وکی نے کہا کہ تھیٹر والوں نے ہمیشہ حکومت کے احکامات کو تسلیم کیا ہے اور مستقبل میں بھی ہم اچھے اور مذہب شہری ہونے کا ثبوت دیں گے۔طاہر انجم نے کہا کہ اگر ایک ہفتے تک تھیٹر نہ کھولے گئے تو میں میڈیا کی موجودگی میں پریس کلب کے سامنے خود سوزی کرلوں گا کیونکہ اب پانی سر سے گذر چکا ہے۔ارشد چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت کو سب سے زیادہ ریوینو تھیٹر سے حاصل ہوتا ہے۔حکومت ہمارے معاملات پر ہمدردانہ غور کرے۔قیصر پیاء نے کہاکہ جہاں سب کاروبار کھل گئے ہیں وہیں تھیٹر کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے۔سردار کمال،امانت چن،سرفراز وکی سمیت دیگر شرکاء پریس کانفرنس نے ملے جلے جذبات اور خیالات کا اظہار کیا۔

مزید :

کلچر -