عوام کوہسپتالوں میں بیڈز،وینٹی لیٹرز کی ڈیجیٹل معلومات فراہم کی جائیں، اسد عمر

  عوام کوہسپتالوں میں بیڈز،وینٹی لیٹرز کی ڈیجیٹل معلومات فراہم کی جائیں، ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ لوگوں کو ہسپتالوں میں بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی دستیابی کے حوالے سے تازہ ترین ڈیجیٹل معلومات دستیاب کی جائیں تا کہ وہ علاج کیلئے جگہ کا انتخاب خود کر سکیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کو بتایا گیا کہ ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے داخلے اور بیڈزو وینٹی لیٹر ز کی کمی نہیں ہے،زیادہ تر مریض ہوم آئسولیشن کو ترجیح دے رہے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں جمعرات کو کورونا وبا صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ یکم جون کو این سی اوسی کے اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کے حوالے سے جون کے مہینے کے لیے فیصلے کئے جائیں گے۔ پورے ملک میں حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے تسلی بخش اقدامات کیلئے کوششیں کی ہیں۔ ملک میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور اس میں مزید بہتری لائی جائے۔ انہوں نے تمام صوبوں کو ہفتے کے روز تک اپنی تمام سفارشات این سی او سی کو پہنچانے کی ہدایت کی۔

اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -