ٹڈی دل، 4200 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا گیا، این ڈی ایم اے

ٹڈی دل، 4200 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا گیا، این ڈی ایم اے

  

اسلام آباد (اے پی پی)ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 90 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا جبکہ 4200 ہیکٹر رقبہ کا ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس وقت ملک کے 60 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔ بلوچسستان میں 31، خیبرپختونخوا میں 9، پنجاب میں 10 اور سندھ میں 10 اضلاع متاثر ہیں۔ ٹڈی دل کے حملہ زدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر میں 1127 ٹیمیں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 90 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا جبکہ 4200 ہیکٹر رقبہ کا ٹریٹمنٹ کیا گیا ہے۔ بلوچسستان میں 1500 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا گیا۔ پنجاب میں 800 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں 700 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔ سندھ میں گذشتہ روز 1200 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -