عوام کے بغیر کورونا وائرس کیخلاف جنگ نہیں جیت سکتے، انصر مجید خان

  عوام کے بغیر کورونا وائرس کیخلاف جنگ نہیں جیت سکتے، انصر مجید خان

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصر مجید خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کی کارکردگی سے خوفزدہ ہورہی ہے۔ بوکھلاہٹ کا شکار اپوزیشن نے کورونا وائرس کو بھی سیاست کے نظر کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے حکومتی بہترین حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان معاشی،سلامتی اور طبی محاذوں پر بیک وقت مشکلات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو عوام کی مددکے بغیر نہیں جیت سکتے۔ انصر مجید خان نے کہا کہ کورونا وائرس پر سیاست سمجھ سے بالا ترہے۔اپوزیشن کورونا وائرس کے مسئلہ پر قوم کو تقسیم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ اپوزیشن نے قوم کو ہمیشہ مایوس کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کھوکھلے نعروں پر نہیں بلکہ حقیقی تبدیلی پر یقین رکھتی ہے۔ عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

مزید :

کامرس -