بلال عباس پاکستان میں کیو موبائل کی نئی پہچان بن گئے

بلال عباس پاکستان میں کیو موبائل کی نئی پہچان بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)فلم اور ٹیلی وژن کے مقبول ترین اداکار بلال عباس خان کوپاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فون برانڈ Q موبائل کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا گیا ہے۔ بلال نے حال ہی میں پیار کے صدقے میں غیر روایتی کردار ادا کرکے شہرت کی بلندیوں کو چھولیا اور اس سے پہلے چیخ، لال اور او۔رنگریزا میں ناظرین سے بے پناہ داد حاصل کی تھی۔اس نامور فنکار کو آپ مختلف ذرائع پر ان کی آفیشیل نمائندے کی حیثیت سے برانڈ کے فروغ میں مصروف دیکھیں گے۔ حال ہی میں Q موبائل راکٹ پرو کے نئے ٹیلی وژن کمرشل کے ذریعہ اس اشتراک کا باقاعدہ آغاز ہوا جس میں اس باصلاحیت اسٹار نے حصہ لیا ہے۔ٓ اس افتتاح کے موقع پر عباس خان نے کہا،" میں پاکستان کے اسمارٹ فون برانڈ کی اس نئی مہم کا حصہ بننے پر بہت پرجوش اور فخرمحسوس کررہا ہوں جن کی پروڈکٹس کو ہمیشہ غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔"کئی ہٹ ڈراموں میں اپنی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرکے انہوں نے ناظرین کے دل موہ لئے ہیں اوروہ قوم کے دلوں کی دھڑکنوں میں بس گئے ہیں۔ ایک کے بعد ایک بلاک بسٹرپروجیکٹس اپنے نام کرنے والے اس فنکار نے پاکستان کی انٹر ٹینمنٹ اور میڈیا انڈسٹری میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔

مزید :

کامرس -