کاشتکار وں کوجوار کی دوسری کٹائی پھول نکلنے سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت

کاشتکار وں کوجوار کی دوسری کٹائی پھول نکلنے سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(اے پی پی)زرعی ماہرین نے چارے کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ جوار کی فصل کی دوسری کٹائی پھول نکلنے سے پہلے مکمل کرلیں کیونکہ اس وقت فصل کاٹنے پر مناسب غذائیت اور زیادہ پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جوار کی دوسری کٹائی سے 600 سے800 من فی ایکڑ پیداوار حاصل ہو سکتی ہے جبکہ دیر سے کاٹنے کی صورت میں غذائیت کم ہونے کے ساتھ ساتھ کٹائیوں کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کٹائی کے بعد جوار چارہ کی فصل کو ہرہفتے پانی دیں تاکہ اگلی کٹائیوں کی تعداد متاثر نہ ہو۔

مزید :

کامرس -